ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو کانگریس بھون میں امبریش اور جعفر شریف کو خراج عقیدت پیش

بنگلورو کانگریس بھون میں امبریش اور جعفر شریف کو خراج عقیدت پیش

Wed, 28 Nov 2018 12:17:33    S.O. News Service

میسورو،28؍نومبر(ایس او نیوز)میسور کے ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کانگریس دفتر میں سابق مرکزی وزیر برائے ریلویز و سینئر کانگریس قائد الحاج سی کے جعفر شریف اور کنڑا فلموں کے سوپر اسٹار و سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر امبریش کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں میسور اور چامراج نگر اضلاع کے کئی کانگریسی قائدین اور کانگریس کارکن جمع ہوئے۔ میسور کی مئیر پشپا لتا جگناتھ پارلیمانی حلقہ چامراج نگر کے رکن پارلیمان شری آر دھروانارائن ، سابق اراکین اسمبلی شری واسو، شری یم کے سوم شیکھر ، سی ایچ وجئے شنکر ، میسور سٹی کانگریس کے صدر شری آر مورتی وغیرہ کی قیادت میں دونوں کانگریسی قائدین کی تصویروں پر تعزیت کے پھول نچھاور کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آر دھروانارائن نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم تمام کانگریسی کارکنوں کے لئے گہرے رنج و غم کا دن ہے کہ ریاست کے مایہ ناز کنڑا فلم اداکار ڈاکٹر امبریش نے اپنی اداکاری کے گہرے نقوش عوام کے دلوں پر چھوڑ کر دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ڈاکٹر امبریش کے صرف کرناٹک میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں چاہنے والے موجودہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر امبریش نے سیاست میں بھی اپنا ایک خاص مقام بنا لیا تھا۔ مرکزی وزیر رہتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وزارت میں رونما ہونے والے کاویری پانی کے مسئلے کو لیکر ریاست کے عوام کی فلاح و بہبودی کا خاص خیال کرتے ہوئے وزارت سے اپنا استعفی پیش کرکے لاکھوں کروڑوں عوام کے دلوں میں عزت کا مقام حاصل کرلیا تھاوہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ کانگریسی قائد و سابق مرکزی وزیر برائے ریلویز جناب الحاج سی کے جعفر شریف صاحب بھی معمولی اور بھولنے والی شخصیت نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ میں وہ صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ تمام قوموں کی نمائندگی کرتے ہر دلعزیز تھے۔ باوقار قائد تھے۔ ریلویز کے مرکزی وزیر رہتے ہوئے کرناٹک کی ٹرین سرویز کو میٹر گیج سے براڈ گیج میں تبدیل کرکے میسور سے چینئی تک شتابدی ایکسپریس کو دوڑا کر ہم تما م پر ایک بہت بڑا احسان کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کی ترقی ،اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے لئے کئی فلاحی منصوبوں کو عمل میں لایا تھا۔ لگاتار بنگلور نارتھ حلقے سے رکن پارلیمان منتخب ہوکر عوم کے دلوں کے قریب سے قریب تر رہنے کا سیاسی ریکارڈ چھوڑ گئے ہیں۔ اورشری واسو نے بتایا کہ آج کانگریس کے لئے ہی نہیں ریاست کے تمام عوام کے لئے ناقابل برداشت رنج و غم کا عالم ہے کیونکہ آج تو ریاست کے دو حقیقی خدمت گزار ہی نہیں بلکہ سیکولر ذہنیت رکھنے والے قائد ین ڈاکٹر امبریش اور سی کے جعفر شریف ہم سب کو اکیلا چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے۔ دونوں قائدین اقلیت نواز تھے۔ عوام اور ملک کی ترقی کے لئے خود کو وقف کر دیئے تھے۔

ایم کے سوم شیکھر نے بتایا کہ آج ریاست کے عوام کے لئے گہرے رنج وغم کے ماتم کا دن ثابت ہوا ہے۔ آنجہانی ڈاکٹر ایم ایچ امرناتھ المعروف ڈاکٹر امبریش فلمی اداکار ہونے کے ساتھ عوامی نمائندگی کے ہیرو تھے،تو سی کے جعفر شریف صاحب ریاست کے ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کے حقیقی نمائندگی کرتے تھے۔ دونوں قائدین کی نظر میں امیر و غریب انکی دونوں آنکھوں کی مانند تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر امبریش وزیر برائے ہاؤزنگ رہتے ہوئے میر ی عاجزانہ گزارش پر حلقہ کرشناراجہ کے بے گھر عوام کے لئے 3000مکانات منظور کروائے تھے، کیا ہم اس خلوص بھری خدمت کو فراموش کرسکتے ہیں۔


Share: